کسی بدن سے ملا مشک بار کا مطلب
کسی بدن سے ملا مشک بار کا مطلب
کسی کی آنکھ سے پھوٹا خمار کا مطلب
پھر اس طرح ہوا ہم دشت دشت پھرتے رہے
تمھارے خط میں تھا کیا اور خوار کا مطلب
تمھارے رابطے دشمن سے گر نہیں ہیں تو
فصیل شہر پہ یوں انتشار کا مطلب
خدا نے ماں کی محبت کو مستعار لیا
کسی نے پوچھا ہے پروردگار کا مطلب
سلگتے کوئلوں پر اک قدم لگائیں ذرا
سمجھ میں آئے گا پھر انتظار کا مطلب
مرے عزیز ابھی آپ کی ضرورت ہے
متاع دوست ہے کھونا ادھار کا مطلب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.