کسی کی بھی جانب نہ ہم دیکھتے ہیں
کسی کی بھی جانب نہ ہم دیکھتے ہیں
بس ان کی نگاہ کرم دیکھتے ہیں
کہ حسن مجسم کی رعنائیوں کو
یوں حیرت سے اہل ارم دیکھتے ہیں
جبیں سجدہ کرتی ہے پیہم ہماری
جہاں تیرے نقش قدم دیکھتے ہیں
رہ عشق میں لوگ آنے سے پہلے
شکستہ دلوں کے الم دیکھتے ہیں
عجب رنجشیں ہیں کہ یہ کیفیت ہے
نہ وہ دیکھتے ہیں نہ ہم دیکھتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.