Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کسی نے رکھا ہے بازار میں سجا کے مجھے

پون کمار

کسی نے رکھا ہے بازار میں سجا کے مجھے

پون کمار

MORE BYپون کمار

    کسی نے رکھا ہے بازار میں سجا کے مجھے

    کوئی خرید لے قیمت مری چکا کے مجھے

    اسی کی یاد کے برتن بنائے جاتا ہوں

    وہی جو چھوڑ گیا چاک پر گھما کے مجھے

    ہے میرے لفظوں کو مجھ سے مناسبت کتنی

    میں کیسا نغمہ ہوں پہچان گنگنا کے مجھے

    میں ایسی شاخ ہوں جس پر نہ پھول پتے ہیں

    تو دیکھ لیتا کبھی کاش مسکرا کے مجھے

    کڑی ہے دھوپ تو سورج سے کیا گلا کیجے

    یہاں تو چاند بھی پیش آیا تمتما کے مجھے

    اسے بھی وقت کبھی آئنہ دکھائے گا

    وہ آج خوش ہے بہت آئنہ دکھا کے مجھے

    قصیدے پڑھتا ہوں میں اس کی دل نوازی کے

    جلیل کرتا ہے اکثر جو گھر بلا کے مجھے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے