کسی سے پیار جتانا مجھے نہیں آتا
کسی سے پیار جتانا مجھے نہیں آتا
کسی سے آنکھ ملانا مجھے نہیں آتا
تمام عمر نبھاتا رہا خودی سے ہی
کسی کا ساتھ نبھانا مجھے نہیں آتا
مرا مزاج زمانے سے مختلف ٹھہرا
سبھی سے ہاتھ ملانا مجھے نہیں آتا
اداسیوں کے اندھیرے بسے رہے مجھ میں
چراغ دل کا جلانا مجھے نہیں آتا
مجھے سبھی نے سنائے بہت برے طعنے
مگر کسی کو سنانا مجھے نہیں آتا
غم جہاں سے مجھے آپ ہی چھڑا لینا
غموں سے جان چھڑانا مجھے نہیں آتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.