aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کتابوں نے گو استعاروں میں ہم کو بتائے بہت سے ٹھکانے تمہارے

جوشؔ ملسیانی

کتابوں نے گو استعاروں میں ہم کو بتائے بہت سے ٹھکانے تمہارے

جوشؔ ملسیانی

MORE BYجوشؔ ملسیانی

    کتابوں نے گو استعاروں میں ہم کو بتائے بہت سے ٹھکانے تمہارے

    مگر کچھ وضاحت سے اپنا پتا دو سمجھتے نہیں ہم یہ مبہم اشارے

    ہر اک پھول گلشن میں یہ کہہ رہا ہے ہر اک جام مے سے یہ ہم سن رہے ہیں

    زمانے کی نظروں میں گھر ہے اسی کا جو ہنس ہنس کے دن زندگی کے گزارے

    نہ اہل حرم نے مدد کی ہماری نہ اہل کلیسا نے غم خواریاں کیں

    اگر تو بھی طرز تغافل نہ چھوڑے کہاں جائیں پھر ہم مصیبت کے مارے

    قدامت پسندوں پہ کیوں ہنس رہے ہو خدا کی قدامت پسندی تو دیکھو

    ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں برس سے وہی کہکشاں ہے وہی چاند تارے

    مرے اشک خونیں کی گل کاریوں سے زمانے کو رنگیں قبائیں ملی ہیں

    جنون محبت کا یہ فیض سمجھوں بیاباں میں بھی ہیں چمن کے نظارے

    نہ غم مجھ کو گرداب رنج و بلا کا نہ محتاج ہوں میں کسی ناخدا کا

    سفینے کو موجوں کی زد سے بچا کر چلا جا رہا ہوں کنارے کنارے

    تری خشمگیں آنکھ کی گردشوں نے زمانے کو زیر و زبر کر دیا ہے

    سہاروں پہ کوئی بھروسہ کرے کیا سہارے تو خود ڈھونڈتے ہیں سہارے

    اسی روئے روشن کو ہم چاہتے ہیں امیدوں کو تاریک جس نے کیا ہے

    اسی ماہ تاباں کو ہم ڈھونڈتے ہیں دکھائے ہیں دن کو ہمیں جس نے تارے

    ترے شوق میں جو چلا جا رہا ہے جو رستے کی مشکل سے گھبرا رہا ہے

    کبھی اپنی منزل پہ جا ہی رہے گا مگر شرط یہ ہے کہ ہمت نہ ہارے

    سنا ہے کہ شاعر ہو اے جوشؔ تم بھی نظر باغ جنت پہ کیوں ہے تمہاری

    مسدس میں حالی تو یہ کہہ گئے ہیں جہنم کو بھر دیں گے شاعر ہمارے

    مأخذ:

    Fridaus-e-Gosh (Pg. 34)

    • مصنف: جوشؔ ملسیانی
      • اشاعت: 1968
      • ناشر: مرکز تصنیف و تالیف، نکودر
      • سن اشاعت: 1963

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے