کئے جا رہے ہیں محبت سے ہم تو کنارا
کئے جا رہے ہیں محبت سے ہم تو کنارا
یقیں اٹھ گیا ہے اب ان رشتوں سے جو ہمارا
ہمیں اس قدر توڑ ڈالا ہے بھیتر سے اس نے
بھروسہ نہیں کر سکیں گے کسی کا دوبارہ
ہمیں اور تو کچھ نہیں چاہیے تھا خدا سے
دعاؤں میں مانگا تھا بس ساتھ ہم نے تمہارا
کبھی وہ پکارے ہمیں اور ہم دوڑے جائیں
مگر دوست ہم کو ملا ہی نہیں وہ اشارہ
ہمارے قریب آ کے ہر کوئی یہ سوچتا ہے
ہوا بھی کوئی فائدہ یا ہوا بس خسارا
یہ خوشیاں تو بس اک دکھاوا ہی ہیں زندگی کا
حقیقت میں تو ان غموں نے ہمیں ہے سنوارا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.