Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کوئی آہٹ نہ کوئی ڈگر سامنے

نسیم اجمل

کوئی آہٹ نہ کوئی ڈگر سامنے

نسیم اجمل

MORE BYنسیم اجمل

    کوئی آہٹ نہ کوئی ڈگر سامنے

    ایک عکس سفر سربسر سامنے

    آسماں پر لہو گل بکھرتا ہوا

    اور ابھرتا ہوا میرا سر سامنے

    وہ اکیلا ہزاروں سے لڑتا رہا

    جنگ ہوتی رہی رات بھر سامنے

    ننھی منی دعاؤں کا حاصل ہے کیا

    لٹ گیا سارا رخت سفر سامنے

    ٹوٹ کر سارے منظر بکھرنے لگے

    بے تحاشا اڑے بام و در سامنے

    کشتیاں ٹوٹ کر سب کنارے لگیں

    کیسے آسیب کا ہے سفر سامنے

    کوئی اوتار تو اس زمیں پر ملے

    آئے کوئی تو پیغامبر سامنے

    فاصلہ میرے قدموں میں منزل کا تھا

    ورنہ رہتا کہاں یہ سفر سامنے

    ٹکڑے ٹکڑے بدن رقص کرتا ہوا

    اک ذرا سا ادھر بام پر سامنے

    اک جھلک سبز مٹی کی آنکھوں میں بس

    شعلہ شعلہ شفق لمحہ بھر سامنے

    سر پہ بوڑھا گگن کب سے رکھا ہوا

    رقص شمس و قمر آنکھ بھر سامنے

    کوئی مجھ میں مجھے قید کرتا ہوا

    پھینک کر کتنے لعل و گہر سامنے

    کیا کروں میرا من تھا خلاؤں میں گم

    وہ دکھاتا رہا سب ہنر سامنے

    سینہ سینہ سفر یہ طلسم ہنر

    دیکھ اجملؔ ہے رفتار بھر سامنے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے