Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کوئی فہرست لفظوں کی یا گوگل کو کھنگالے گا

فوزیہ شیخ

کوئی فہرست لفظوں کی یا گوگل کو کھنگالے گا

فوزیہ شیخ

MORE BYفوزیہ شیخ

    کوئی فہرست لفظوں کی یا گوگل کو کھنگالے گا

    وہ میری چپ سے اب کوئی نیا مطلب نکالے گا

    مقابل کر دیا اس کے اگر آئینہ میں نے تو

    زباں سے زہر اگلے گا کوئی پتھر اٹھا لے گا

    مجھے معلوم ہے اس تک تو خالی خط ہی جائے گا

    مرا قاصد ہی دیمک بن کے لفظوں کو اڑا لے گا

    ذرا دامن کو پھیلایا کئی لوگوں نے دکھ ڈالے

    میں سمجھی تھی کوئی ہمدرد میرے غم اٹھا لے گا

    کھڑے تھے لوگ ساحل پر تماشا دیکھنے والے

    میں خوش فہمی میں ڈوبی تھی کوئی آ کر بچا لے گا

    اپاہج ساری دنیا ہے کوئی اندھا کوئی بہرا

    کوئی مانگے مرے سپنے کوئی آنکھیں چرا لے گا

    مجھے اس دل کے زنداں سے ہے بہتر آنکھ کا دریا

    ڈبوئے گا یہ پانی گر تو لاشیں بھی اچھالے گا

    لب ساحل تو آتے ہیں فقط کچھ خول سیپوں کے

    جو گہرائی میں جائے گا وہی گوہر نکالے گا

    کسی مٹی کو گوندھے گا کہیں پتھر تراشے گا

    ہنر ہے اس کے ہاتھوں میں نئی فوزیؔ بنا لے گا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے