کوئی کرتا ہے کرے شوق سے تنقید اپنی
کوئی کرتا ہے کرے شوق سے تنقید اپنی
مختصر ہو نہیں سکتی کبھی تمہید اپنی
آمنے سامنے اک دوسرے کے ہوتے ہیں
ہوتی رہتی ہے شب و روز ہی اب عید اپنی
آپ کے جی میں جو آئے وہ کیے جائیں آپ
ہم سے مسمار نہ ہو پائے گی امید اپنی
دیکھیے کس کی نگاہوں کا کرم ہوتا ہے
دیکھیے ہوتی ہے کس آنکھ سے تجدید اپنی
آس تو ہے ہی بری اور وہ بھی ہم سے آس
ہم تو وہ ہیں کہ جو کرتے نہیں تائید اپنی
فیصلے اپنے بدلتے یوں رہو گے کب تک
مانتے کیوں نہیں ترکشؔ کوئی تاکید اپنی
- کتاب : اداس لوگوں کا ہونا بہت ضروری ہے (Pg. 78)
- Author : ترکش پردیپ
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2023)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.