aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کوئی محروم محبت نہ رہا میرے بعد

مظفر احمد مظفر

کوئی محروم محبت نہ رہا میرے بعد

مظفر احمد مظفر

MORE BYمظفر احمد مظفر

    کوئی محروم محبت نہ رہا میرے بعد

    رنگ لائی مری تاثیر دعا میرے بعد

    آج عیسیٰ کی طرح دار پہ کھینچے ہے مجھے

    مجھ پہ روئے گی یہ مخلوق خدا میرے بعد

    میرے مٹنے سے ہوئے گویا قفس سے آزاد

    نہ رہا کوئی گرفتار بلا میرے بعد

    ایسی روٹھی ہے مشیت سے تری رب کریم

    پھر چمن میں نہ گئی باد صبا میرے بعد

    فاتحہ کے لیے آیا تھا وہ ہم راہ رقیب

    خوب دی اس نے محبت کی سزا میرے بعد

    صبح دم آتی ہے اس سوختہ سامانی میں

    باغ سے نالۂ بلبل کی صدا میرے بعد

    میری جانب سے کوئی جا کے کہے مجنوں سے

    خاک صحرائے تمنا نہ اڑا میرے بعد

    اس نے احباب سے پوچھا ہے مرے گھر کا پتہ

    یاد آیا اسے پیمان وفا میرے بعد

    وہ جو لکھا تھا کبھی خون جگر سے میں نے

    مٹتا جاتا ہے وہی نقش وفا میرے بعد

    تجھ پہ الزام محبت نہ لگا دے دنیا

    آ کے تربت پہ یوں آنسو نہ بہا میرے بعد

    رنج تو یہ ہے مظفرؔ کہ وہ پیمان شکن

    لب پہ لایا نہ کبھی حرف دعا میرے بعد

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے