کوئی مصروف عمل دار پہ ہے
روشنی منبر و مینار پہ ہے
یہ چمک سی جو رخ یار پہ ہے
دھوپ ٹھہری ہوئی دیوار پہ ہے
میری مٹتی ہوئی تہذیب کا عکس
میرے گھر کے در و دیوار پہ ہے
کتنی قیمت میں بکے گا ایمان
منحصر گرمئ بازار پہ ہے
ہار جانے کا سبب ہے کچھ اور
بحث ٹوٹی ہوئی تلوار پہ ہے
آج جتنا بھی ہے دیوار کا بوجھ
سب کا سب سایۂ دیوار پہ ہے
کس قدر بار کفالت طارقؔ
ایک ٹوٹی ہوئی منقار پہ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.