کوئی موقع نہیں چھوڑا کبھی قاتل بنانے میں
کوئی موقع نہیں چھوڑا کبھی قاتل بنانے میں
گلا گھونٹا ہے دل کا خوب دل کو دل بنانے میں
کہیں تعلیم نے آنکھوں کے سب پردے ہٹا ڈالے
کہیں تعلیم کا ہی ہاتھ ہے جاہل بنانے میں
اکیلا پن بنا دیتا ہے انسانوں کو فولادی
مگر سو طاقتیں لگتی ہیں اک بزدل بنانے میں
اسے لذت کہاں معلوم ہوگی رہ کے چھالوں کی
گزاری زندگی جس نے نئی منزل بنانے میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.