کچھ باہر کچھ بھیتر بھیتر روتے ہیں
کچھ باہر کچھ بھیتر بھیتر روتے ہیں
عشق میں پڑنے والے اکثر روتے ہیں
میگھ گرجتے ہیں اور بارش ہوتی ہے
دھرتی پر جب مست قلندر روتے ہیں
تیرے ہجر میں ہنستے بھی ہیں گاتے بھی
کیسا پاگل پن ہے مل کر روتے ہیں
ہم کو تو کچھ مچھوارے بتلاتے ہیں
جھیلیں دریا اور سمندر روتے ہیں
کچھ لوگوں پر ہوتی ہے رب کی نعمت
قسمت والے ہیں جو کھل کر روتے ہیں
رونا فن ہے جب سے یہ معلوم پڑا
رونے والے ہم سے بہتر روتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.