کچھ ملے یا نہ ملے ملتے ملاتے رہیے
کچھ ملے یا نہ ملے ملتے ملاتے رہیے
شوق اچھا ہے اسے خوب بڑھاتے رہیے
دوست گر کام نہ آئے تو کوئی بات نہیں
ان کو اس بات کا احساس کراتے رہیے
آپ کے آنے سے لوگوں کو جلن ہوتی ہے
ہے یہ دنیا کا چلن آپ تو آتے رہیے
میں برا ہوں تو کیا آپ بھی ایسے ہوں گے
آپ اچھے ہیں یہ سب کو بتاتے رہیے
مجھ پہ احسان کریں آپ گزارش ہے مری
مجھ کو ہر روز اسی طرح ستاتے رہیے
میرے رونے پہ کئی شخص ہنسا کرتے ہیں
ہو سکے آپ سے تو مجھ کو رلاتے رہیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.