کچھ نہ دنیا میں اس کے سوا رہ گیا
کچھ نہ دنیا میں اس کے سوا رہ گیا
صرف نقصان یا فائدہ رہ گیا
ہاتھ میں نے بڑھایا جو اس کی طرف
ہاتھ میرا بڑھا کا بڑھا رہ گیا
ہم کو دونوں کو بڑھنا تھا اک اک قدم
فاصلہ اک قدم کا بچا رہ گیا
اس نے کیا کچھ نہ مجھ کو کہا اور میں
چپ کھڑا بس اسے دیکھتا رہ گیا
غیر ہی کہہ دیا آپ نے جب مجھے
کہنے سننے کو پھر اور کیا رہ گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.