Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کیا بچاؤں تجھے کیا لٹاؤں تجھے مختصر زندگی

نیلم ملک

کیا بچاؤں تجھے کیا لٹاؤں تجھے مختصر زندگی

نیلم ملک

MORE BYنیلم ملک

    کیا بچاؤں تجھے کیا لٹاؤں تجھے مختصر زندگی

    خود پہ اوڑھوں کہ نیچے بچھاؤں تجھے مختصر زندگی

    ذرہ ذرہ بکھر کر بھی آخر تجھے ختم ہونا تو ہے

    کیوں نہ یک دم ہوا میں اڑاؤں تجھے مختصر زندگی

    تیری کھیتی پہ میرا گزارہ نہیں بھوک مٹتی نہیں

    جی میں آتا ہے میں بیچ کھاؤں تجھے مختصر زندگی

    کھینچنے کا جو وعدہ کرے سانس کو وصل کے پل تلک

    قصۂ طول ہجراں سناؤں تجھے مختصر زندگی

    تجھ سے اگلی طرف موت کی وسعت بے کراں موجزن

    تو ہے دیوار سی چل گراؤں تجھے مختصر زندگی

    چار دن کی ہے مہماں مرے پاس تو مجھ سے روٹھا نہ کر

    ناز تیرے اٹھاؤں مناؤں تجھے مختصر زندگی

    عین ممکن ہے تو پھیل جائے یوں ہی وسعت جسم میں

    روگ کی طرح دل سے لگاؤں تجھے مختصر زندگی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے