کیا جانے وہ اچھا کہ برا کرتے رہے ہیں
کیا جانے وہ اچھا کہ برا کرتے رہے ہیں
جو میرے لئے روز دعا کرتے رہے ہیں
بخشی ہے جہالت نے انہیں راہنمائی
جو لوگ یہاں جرم و خطا کرتے رہے ہیں
ہونٹوں پہ میرے رہتی ہے تعریف بس ان کی
وہ ہیں کہ سدا شکوہ گلہ کرتے رہے ہیں
اک روز صلہ اس کا ملے گا انہیں یارو
عزت جو بزرگوں کی صدا کرتے رہے ہیں
سورج کو یہ اندازہ صباؔ ہو نہیں سکتا
ہم شمع کے مانند ضیا کرتے رہے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.