کیا خبر ہے کیا باعث جھینپتے نکلتے ہیں (ردیف .. ے)

کیا خبر ہے کیا باعث جھینپتے نکلتے ہیں (ردیف .. ے)
شام لال روشن دہلوی
MORE BYشام لال روشن دہلوی
کیا خبر ہے کیا باعث جھینپتے نکلتے ہیں
ہم غریب خانے سے وہ زنان خانے سے
گیسوؤں سے اندازہ عمر کا لگا لیجے
اب جوئیں نکلتی ہیں کھوپڑی کھجانے سے
دوسروں کے کندھوں پر موت کی ریہرسل کی
غیر جب مجھے لائے کل شراب خانے سے
لوٹ کیوں نہ آئے خط گول ہے زمیں اور پھر
واسطہ پڑا اپنا گول ڈاک خانے سے
یوں پکار ہے گھر پر چل مشاعرے روشنؔ
حاضری کی آوازیں پڑ رہی ہیں تھانے سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.