کیا خبر کس طرف کس ڈگر جائیں گے
کیا خبر کس طرف کس ڈگر جائیں گے
یہ تھکے پاؤں جانے کدھر جائیں گے
غم کے ماروں پہ تم جو کرو کچھ کرم
تو ہزاروں مقدر سنور جائیں گے
پڑھ سکو ان کا چہرہ تو پڑھنا کبھی
نقش آنکھوں سے دل میں اتر جائیں گے
کیا خبر تھی کہ وہ ہم سے نظریں چرا
چپکے چپکے ادھر سے گزر جائیں گے
ہم کو آتا نہیں اور کوئی نظر
ہم ترے در سے ساگرؔ کدھر جائیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.