Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کیا نام خدا اپنی بھی رسوائی ہے کم بخت

نظیر اکبرآبادی

کیا نام خدا اپنی بھی رسوائی ہے کم بخت

نظیر اکبرآبادی

MORE BYنظیر اکبرآبادی

    کیا نام خدا اپنی بھی رسوائی ہے کم بخت

    رسوائی مجنوں بھی تماشائی ہے کم بخت

    لڑنے کو لڑے اس سے پر اب کرتے ہیں افسوس

    افسوس عجب اپنی بھی دانائی ہے کم بخت

    اک بات بھی مل کر نہ کریں اس سے ہم اے چرخ

    کیا تجھ کو یہی بات پسند آئی ہے کم بخت

    ہمدم تو یہی کہتے ہیں چل بزم میں اس کی

    کیا کہئے اسے اپنی جو خود رائی ہے کم بخت

    وہ تو نہیں واقف پہ ہمیں دل میں خجل ہیں

    کس منہ سے کہیں ہم نے قسم کھائی ہے کم بخت

    یارو ہمیں تکلیف نہ دو سیر چمن کی

    آنے دو بلا سے جو بہار آئی ہے کم بخت

    رہنے دو ہمیں کنج قفس میں کہ ہمارے

    قسمت میں یہی گوشۂ تنہائی ہے کم بخت

    اس جام نگوں سے مے راحت نہ طلب کر

    یاں بادہ نہیں بادیہ پیمائی ہے کم بخت

    توڑے ہیں بہت شیشۂ دل جس نے نظیرؔ آہ

    پھر چرخ وہی گنبد بینائی ہے کم بخت

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے