کیا پتا کیا سوچ کر ڈرنے لگا
کیا پتا کیا سوچ کر ڈرنے لگا
وہ اچانک ہاؤ ہو کرنے لگا
اس لئے میں ہو گیا تم سے الگ
کھوکھلے رشتوں سے جی بھرنے لگا
وہ قیامت کی گھڑی تھی وصل میں
حسن جب گھائل مجھے کرنے لگا
اب درندوں کو مبارک باد دو
آدمی سے آدمی ڈرنے لگا
وقت کر دے گا اسے بھی رائیگاں
وقت کو جو رائیگاں کرنے لگا
ایک چہرہ دیکھتا ہوں خواب میں
ایک خواہش پر یہ دل مرنے لگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.