کیا شہر نو سے موسم سفاک کم ہوئے
کیا شہر نو سے موسم سفاک کم ہوئے
اچھا ہوا کہ کچھ خس و خاشاک کم ہوئے
ہر لمحہ سینہ تانے کھڑے راستے میں ہیں
میرے سفر کے خار بھی کیا خاک کم ہوئے
ہر آدمی تو آج ذہین و فطین ہے
دور جدید میں کہاں چالاک کم ہوئے
یہ جاننے کی آج بھی کوشش کسی نے کی
کیوں فلسفی کے پاس بھی ادراک کم ہوئے
شام و سحر تو اک ہی فضا کرتی ہے طواف
آنکھوں سے کب نظارۂ غم ناک کم ہوئے
اب بھی رواج و رسم وہی ہیں مگر کہاں
عریانیت کے پردۂ پوشاک کم ہوئے
آتشؔ یہی بہار کی سوغات کم نہیں
اس بار گل کے دامن صد چاک کم ہوئے
مأخذ:
افسردگی کی لہر (Pg. 12)
- مصنف: قربان آتش
-
- ناشر: قربان آتش
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.