کیوں ہونے لگے دل میں یہ رنج و محن پیدا

کیوں ہونے لگے دل میں یہ رنج و محن پیدا
حکیم انوار محمد خاں کامل
MORE BYحکیم انوار محمد خاں کامل
کیوں ہونے لگے دل میں یہ رنج و محن پیدا
یوں ہونے لگی میرے سینے میں جلن پیدا
کیوں ٹیس سی اٹھتی ہے رہ رہ کے مرے دل میں
کیوں ہے یہ خلش آخر کیوں ہے یہ چبھن پیدا
مائل ہے ستم پر کیوں کچھ لطف اٹھانے دے
پھر ہوں گے نہ دنیا میں اے چرخ کہن پیدا
سوداؔ ہے نہ انشاؔ ہے غالبؔ ہے نہ اکبرؔ ہے
ہوں ہند میں پھر ایسے ارباب سخن پیدا
دعوائے غزل گوئی کرتا ہے اگر کاملؔ
شاگرد کسی کا ہو گر مشق سخن پیدا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.