Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کیوں مصیبت میں ہوں مسرور تجھے کیا معلوم

سعید شہیدی

کیوں مصیبت میں ہوں مسرور تجھے کیا معلوم

سعید شہیدی

MORE BYسعید شہیدی

    کیوں مصیبت میں ہوں مسرور تجھے کیا معلوم

    کیا محبت کے ہیں دستور تجھے کیا معلوم

    فطرت حسن ہے یہ یہ ہے تقاضائے شباب

    تو ہے کس واسطے مغرور تجھے کیا معلوم

    باغباں کب کی بہار آئی بھی رخصت بھی ہوئی

    میں قفس میں ہوں بدستور تجھے کیا معلوم

    گردش چشم کی لذت کوئی مجھ سے پوچھے

    وار اوچھا ہے کہ بھرپور تجھے کیا معلوم

    نہ برا مان نشیمن کے بنانے والے

    برق عادت سے ہے مجبور تجھے کیا معلوم

    ساتھ دے گا تو کہاں تک مری بربادی کا

    میری منزل ہے بہت دور تجھے کیا معلوم

    کیوں نگاہوں سے ہے اس درجہ پریشان سعیدؔ

    یہی رحمت کو ہے منظور تجھے کیا معلوم

    مأخذ:

    صدیوں کا سفر (Pg. 36)

    • مصنف: نازش حیدری
      • ناشر: مکتبہ حیدری، کراچی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے