کیوں نگاہ رحم کی تو نے دل ناکام پر (ردیف .. ا)
کیوں نگاہ رحم کی تو نے دل ناکام پر
اک منظر یاس کا تھا وہ بھی ویراں ہو گیا
کل تمنا پر تری صدقے کیے تھے دو جہاں
آج دل تیری تمنا پر پشیماں ہو گیا
اللہ اللہ کفر الفت کے یقیں کی وسعتیں
جو خیال آیا مرے دل میں وہ ایماں ہو گیا
بڑھ گئی خودداریٔ سائل ترے انکار سے
خود ترا دست کرم اب میرا داماں ہو گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.