Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

لہر نے جب بکھرتے وقت مڑ کے پل کو دیکھا تھا

سندیپ ٹھاکر

لہر نے جب بکھرتے وقت مڑ کے پل کو دیکھا تھا

سندیپ ٹھاکر

MORE BYسندیپ ٹھاکر

    لہر نے جب بکھرتے وقت مڑ کے پل کو دیکھا تھا

    ندی کے بہتے پانی پر کسی کا نام لکھا تھا

    اسی سوکھے شجر کے نیچے تیری راہ تکتا ہوں

    بچھڑتے وقت تو جس سے لپٹ کے خوب رویا تھا

    انوکھا شخص تھا اس سے ملایا ہاتھ جب میں نے

    لگا جیسے کہ اس کی انگلیوں میں دل دھڑکتا تھا

    گلی کے ایک گھر میں کانچ کی ایسی بھی کھڑکی تھی

    صبح ہوتی تھی جس کے کھلنے پہ سورج نکلتا تھا

    کسی کی بد دعا کا ہے اثر اب اڑ نہیں سکتا

    نہیں تو یہ پرندہ آسماں سے بات کرتا تھا

    سجائے اپنے پیروں پر مہاور شام بیٹھی تھی

    تصور میں کسی کی یاد کا دن ڈھلنے والا تھا

    پرانی میز کی کھولی درازیں تو ہنسی آئی

    کسی کے پیار میں ہم نے چھپا کے کیا کیا رکھا تھا

    اسے اس بات کا احساس اب بھی سالتا ہوگا

    اگر میں چاہتا اس کو ہرا کر جیت سکتا تھا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے