Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

لہرا رہی ہیں کھیت میں گندم کی بالیاں

شفق سوپوری

لہرا رہی ہیں کھیت میں گندم کی بالیاں

شفق سوپوری

MORE BYشفق سوپوری

    لہرا رہی ہیں کھیت میں گندم کی بالیاں

    اور پہرے پر بجوکے ہیں لے کر دو نالیاں

    روئے سخن ہے اس کا خریدار کی طرف

    قصاب دے رہا ہے جو بلی کو گالیاں

    خنجر اتار دے گا جمورے کے پیٹ میں

    بوڑھے جوان بچے بجائیں گے تالیاں

    جوتے نکالتی ہیں ادب سے طوائفیں

    لیکن پھٹے جرابوں پہ ہنستی ہیں سالیاں

    بوٹا سا تن تھا پہلو میں اور کنڈلی مار کے

    سینے پہ سانپ جیسی تھیں باہوں کی ڈالیاں

    اتری تمام رات مرے تن کی آرتی

    مہندی لگے وہ ہاتھ تھے پھولوں کی ڈالیاں

    واللہ عقیدت آج بھی ہے میرا سین سے

    ہم کو بہت پسند ہیں بنگال والیاں

    لونڈوں کی ٹھوڑیوں پہ جو سبزہ اگا شفقؔ

    کس کام کی رہی ہیں یہ چہروں کی لالیاں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے