Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

لہو میں ہو کے کوئی تر بہ تر بھی آئے گا

رئیس منظر

لہو میں ہو کے کوئی تر بہ تر بھی آئے گا

رئیس منظر

MORE BYرئیس منظر

    لہو میں ہو کے کوئی تر بہ تر بھی آئے گا

    یہ جنگ ہے یہاں نیزے پہ سر بھی آئے گا

    مجھے اس اندھے کنویں سے نکالنے کے لئے

    مرے خدا کوئی لشکر ادھر بھی آئے گا

    اسی امید نے رکھا ہے ہم کو گرم سفر

    کہ راستے میں کبھی اپنا گھر بھی آئے گا

    ہمارے بعد خدا جانے اس خرابے میں

    ہمارے جیسا کوئی بے خبر بھی آئے گا

    اگر نہ کہر نے سورج کا راستہ روکا

    نئی سحر کا اجالا ادھر بھی آئے گا

    یقین ہے جہاں آیا ہے میری ہار کا ذکر

    وہاں حوالۂ فتح و ظفر بھی آئے گا

    کبھی چھٹے گی یہ نعروں کی دھند بھی منظرؔ

    جو سوچتے ہیں انہیں کچھ نظر بھی آئے گا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

    بولیے