Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

لو دے رہے ہیں آج دل داغ داغ بھی

صدیق فتح پوری

لو دے رہے ہیں آج دل داغ داغ بھی

صدیق فتح پوری

MORE BYصدیق فتح پوری

    لو دے رہے ہیں آج دل داغ داغ بھی

    روشن ہوئے ہیں فکر و نظر کے چراغ بھی

    ان کا مزاج اوج ثریا پہ ہے اگر

    ہے ہفت آسماں پہ ہمارا دماغ بھی

    رکھتے کہیں قدم ہیں تو پڑتے کہیں ہیں اور

    صہبائے بے خودی سے ہیں چھلکے ایاغ بھی

    موسم بدل گیا ہے صبا خوش خرام ہے

    گل ہائے رنگ رنگ سے مہکے ہیں باغ بھی

    غم ہائے بے پناہ کے با وصف دوستو

    فرط خوشی سے آج ہے دل باغ باغ بھی

    گزرا ہے راستے سے کوئی گل بدن ضرور

    خوشبو کا اب تو ملنے لگا ہے سراغ بھی

    فطرت جدا جدا ہے طبیعت جدا جدا

    رنگت میں یوں تو ایک ہے کوئل بھی زاغ بھی

    چہرے کے خد و خال بھی واضح نہ کر سکے

    الجھا ہوا ہے زور قلم کا بلاغ بھی

    صحرا کو دیکھ کر ہوا صدیقؔ یہ گماں

    حاصل ہوا اب اہل جنوں کو فراغ بھی

    مأخذ:

    سائے سائے دھوپ (Pg. 80)

    • مصنف: صدیق فتح پوری
      • ناشر: حسان پبلی کیشنز، کراچی
      • سن اشاعت: 1999

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے