لوگ بیٹھے رہے روشنی کے لیے
لوگ بیٹھے رہے روشنی کے لیے
کوئی نکلا نہیں تیرگی کے لیے
عمر بھر ہم نبھاتے رہے دشمنی
وقت کم پڑ گیا دوستی کے لیے
دل کی ہر بات سنتے ہیں ہم دھیان سے
عشق کرتے نہیں عاشقی کے لیے
یاد کرتے ہیں ایشور کو چاروں پہر
ڈھونگ کرتے نہیں بندگی کے لیے
جو بھی کہنا ہے کہتے ہیں ہم بے دھڑک
رنج رکھتے نہیں ہم کسی کے لیے
موت سے ہو نہ پایا کبھی سامنا
مر رہے ہیں مگر زندگی کے لیے
سانس لے دو گھڑی بیٹھ کر باغ میں
یہ مناسب نہیں آدمی کے لیے
دوار پر کوئی ہم درد آیا نہیں
غم اٹھاتے رہے ہم خوشی کے لیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.