لوگ ہم سے خوشی سے ملتے ہیں
لوگ ہم سے خوشی سے ملتے ہیں
آپ کیوں بے دلی سے ملتے ہیں
مرتبے میں کمی تو آئے گی
آپ کیوں ہر کسی سے ملتے ہیں
تم سے مل کے گمان ہوتا ہے
جیسے ہم اجنبی سے ملتے ہیں
ذلتیں جھڑکیاں پریشانی
سارے غم مے کشی سے ملتے ہیں
آپ پر اعتبار ہے ورنہ
ہم کہاں ہر کسی سے ملتے ہیں
روشنی روح میں اترتی ہے
جب خدا کے ولی سے ملتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.