Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

لوگ کہتے ہیں کانٹوں بھرا راستہ

سہیل کاکوروی

لوگ کہتے ہیں کانٹوں بھرا راستہ

سہیل کاکوروی

MORE BYسہیل کاکوروی

    لوگ کہتے ہیں کانٹوں بھرا راستہ

    اتنا مشکل نہیں عشق کا راستہ

    اس کا دل رو دیا میں نے جب یہ کہا

    تم نہ دیکھو مرا دل ربا راستہ

    پھر وہ ساتھ آ گیا کر کے عہد وفا

    بچ گیا وہ بھٹکنے کو تھا راستہ

    ساتھ میرے وہ ناز بہاراں چلا

    اس کے قدموں سے گلشن بنا راستہ

    میں طلب گار تھا منزل حسن کا

    اس تبسم نے دکھلا دیا راستہ

    ہائے یہ قافلہ کس طرف چل دیا

    رات اور پیچ و خم سے بھرا راستہ

    میں سمجھتا رہا اس کو حد یقین

    رہبر خود کو کہتا رہا راستہ

    ہم سفر میں شعور سفر ہی نہ تھا

    اس لیے اس کو بھٹکا گیا راستہ

    میں چلا ہوش کے راستے پر مگر

    میکدے کی طرف مڑ گیا راستہ

    کچھ نہ تھا بس یہ آواز تھی اور میں

    کوئی کہتا تھا اب بھول جا راستہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے