Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

لوگ نفرت کی جب اس آگ سے جل جائیں گے

شہنواز نور

لوگ نفرت کی جب اس آگ سے جل جائیں گے

شہنواز نور

MORE BYشہنواز نور

    لوگ نفرت کی جب اس آگ سے جل جائیں گے

    مجھ کو امید ہے حالات بدل جائیں گے

    جو تھے موجود مری جیب میں کھوٹے سکے

    میں سمجھتا تھا کہ بازار میں چل جائیں گے

    چھوڑ سکتے ہیں مجھے ریس میں پیچھے لیکن

    لوگ کیا وقت سے آگے بھی نکل جائیں گے

    اپنے اشکوں سے بھگو دیں گے پھر اس کی بنیاد

    دیکھنے ہم جو کبھی تاج محل جائیں گے

    اے مری موت مجھے سوتے سمے مت آنا

    تیرے پیروں سے مرے خواب کچل جائیں گے

    میرے بیٹے تو کھلونے کے لیے ضد مت کر

    آج رہنے دے بہت دھوپ ہے کل جائیں گے

    مجھ سے اب آپ کی تعریف نہ ہو پائے گی

    آپ کم ظرف ہیں شہرت سے اچھل جائیں گے

    گنگنائیں گی جسے پڑھ کے کئی نسلیں تری

    ہم تری میز پہ رکھ کر وہ غزل جائیں گے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے