مچل کے بہتی ندی کے بہاؤ کی صورت
مچل کے بہتی ندی کے بہاؤ کی صورت
بدل سکی نہ ہمارے سبھاؤ کی صورت
بندھے ہوئے ہیں بنا ڈور کے سبھی رشتہ
نظام شمسی میں جیسے کھنچاؤ کی صورت
اس ایک دل پے لگی ہے غموں کی ایسی بھیڑ
کہ جیسے تھم گیا لشکر پڑاؤ کی صورت
مٹانے کے لیے تاریکیاں زمانہ کی
بہت سے لوگ جلے ہیں الاؤ کی صورت
قبول کرتا نہیں میں تو اور کیا کرتا
تھیں التجا میں بھی ان کی دباؤ کی صورت
اب اس مقام پے لے آئی ہے مجھے وحشت
جہاں سے پھر نہیں ممکن بچاؤ کی صورت
چراغ علم کے روشن کرو تم اب بسملؔ
جہالتیں سدا رستی ہیں گھاؤ کی صورت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.