میں چیخ چیخ کے مر جاؤں جب تلک رکھنا
میں چیخ چیخ کے مر جاؤں جب تلک رکھنا
مرے طبیب مرے زخم پر نمک رکھنا
یہ چاند تارے یہ سورج بہت ہی ہلکے ہیں
کہ میرے کاندھوں پہ ساتوں بھی تم فلک رکھنا
یہاں تو جھوٹ بھی چلا کے بولتے ہیں لوگ
جو سچ کہو تو پھر آواز میں کھنک رکھنا
روایتوں کی مہک سے شناخت ہو جائے
تم اپنے لہجے میں اجداد کی جھلک رکھنا
سماعتوں کی نظر سن کے خیرہ ہو جائے
غزل کے فن میں نئی وہ چمک دمک رکھنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.