میں دیا بن گیا تو بھی باتی رہے
زندگی دونوں کی جگمگاتی رہے
اک وہ آنکھیں جو راہیں ہماری تکیں
اک وہ آواز ہم کو بلاتی رہے
میں بھی تصویر سادہ بناتا رہوں
دن بہ دن تو حسیں ہوتی جاتی رہے
چاند تارے ندی پھول شاخیں دھنک
کیسے کیسے مناظر وہ لاتی رہے
شادؔ ہوتا رہے گوشۂ دل مرا
اک اداسی مرے گھر میں گاتی رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.