میں جینے کا بہانا سیکھ لوں گا
میں جینے کا بہانا سیکھ لوں گا
دکھوں میں مسکرانا سیکھ لوں گا
ہوا کو ہاتھ میں لے کر کسی دن
ترا آنچل اڑانا سیکھ لوں گا
ابھی موسم میں کچھ سنجیدگی ہے
کسی دن چہچہانا سیکھ لوں گا
رہی یہ خوش گمانی ایک مدت
تجھے اک دن بھلانا سیکھ لوں گا
یہ فن گرچہ بہت مشکل ہے لیکن
میں روتوں کو ہنسانا سیکھ لوں گا
بلکتے ہیں مرے بچے مسیحا
انہیں بھوکا سلانا سیکھ لوں گا
سسکتی چیختی ان صورتوں سے
ولیدؔ آنکھیں چرانا سیکھ لوں گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.