میں نے اپنا تمہیں چنا سب کچھ
میں نے اپنا تمہیں چنا سب کچھ
چن کے پایا کئی گنا سب کچھ
ٹھیک ہے کچھ نہیں کہا میں نے
آپ نے کیوں نہیں سنا سب کچھ
گرم سانسوں کا لمس پا کر کے
مجھ کو لگتا ہے گنگنا سب کچھ
میں بھی راجا تھا پاس میرے بھی
ہاتھی گھوڑے تھے جھنجھنا سب کچھ
میرے دل سے ہو سامنا میرا
تو سنا دوں جلا بھنا سب کچھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.