Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

میں نے کہا کہ رات کو سورج نکل گیا

شفق سوپوری

میں نے کہا کہ رات کو سورج نکل گیا

شفق سوپوری

MORE BYشفق سوپوری

    میں نے کہا کہ رات کو سورج نکل گیا

    قرنوں کے بعد جسم کا موسم بدل گیا

    میں نے کہا کہ دیکھ جدائی کا معجزہ

    تنہائیوں کو تھام کے میں بھی سنبھل گیا

    میں نے کہا کہ شاخ پہ شعلے کی ہے نمود

    کن حسرتوں میں سایۂ خوابیدہ جل گیا

    میں نے کہا کہ پھر وہ غضب ناکیوں کا کال

    اک ناشناس یاد کا مشکل سے ٹل گیا

    میں نے کہا کہ گرد سفر کی منڈیر سے

    اڑتے ہی آرزو کا پرندہ پگھل گیا

    میں نے کہا کہ اے مری حسرت کی چھاؤں دھوپ

    موسم تری مراد کا شیشے میں ڈھل گیا

    میں نے کہا کہ ہجر کی اندوہناکیاں

    پر شور اس قدر تھیں کہ جنگل دہل گیا

    میں نے کہا کہ رو رہا تھا آسماں شفقؔ

    جب میں اداس شام کو گھر سے نکل گیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے