میں نے سمجھا تھا مرے یار سنبھالیں گے مجھے
میں نے سمجھا تھا مرے یار سنبھالیں گے مجھے
وہ بہر طور مصیبت سے بچا لیں گے مجھے
اس قدر دور نہ جائیں مجھے تنہا کر کے
فاصلے گر نہ کٹے آپ گنوا لیں گے مجھے
جن سے خود آپ سنبھالا نہیں جاتا خود کو
ان کا دعویٰ ہے کہ وہ آ کے سنبھالیں گے مجھے
جب میں رہ جاؤں گا بے جان سا پتھر بن کر
میرے عشاق دواروں میں سجا لیں گے مجھے
کیفؔ میں کچھ بھی نہیں پر ہوں محمد کا غلام
میرے سرکار تو کملی میں چھپا لیں گے مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.