Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

میں نے وہ نظم لکھی ہے کہ خدا جانتا ہے

اورنگ زیب

میں نے وہ نظم لکھی ہے کہ خدا جانتا ہے

اورنگ زیب

MORE BYاورنگ زیب

    میں نے وہ نظم لکھی ہے کہ خدا جانتا ہے

    اس کا ہر لفظ خدائی کا پتا جانتا ہے

    میری آنکھوں میں یہ تصویر ذرا غور سے دیکھ

    مجھ کو اس شخص سے ملنا ہے بتا جانتا ہے

    میں بھی زنجیر نہیں ہوتا کسی وحشت سے

    وہ بھی تنہائی سے بچنے کی دعا جانتا ہے

    دن تو میں پھر بھی کسی ڈھب سے بتا لیتا ہوں

    رات جو مجھ پہ گزرتی ہے خدا جانتا ہے

    میری صورت یہ دکھائے بھی تو کیسے مجھ کو

    میرے بارے میں یہ آئینہ بھی کیا جانتا ہے

    میرے کشکول کو بھر دے کہ میں خالی ہوں بہت

    تجھ سوا کون سخی میرا پتا جانتا ہے

    دل کے بارے میں میں تفصیل بتاؤں تمہیں کیا

    مختصر یہ کہ محبت کو سزا جانتا ہے

    مسئلہ یہ ہے کہ میں خوش ہوں اکیلا ہو کر

    اس قدر خوش کہ فقط میرا خدا جانتا ہے

    زندگی کھیل ہے شطرنج سے بھی پیچیدہ

    جاننے والا بھی اس باب میں کیا جانتا ہے

    حرف کو حرف بتاتا ہے وہ خاموش دہن

    صوت کو صوت سمجھتا ہے صدا جانتا ہے

    میرؔ کی مجھ کو سند دے تو میں سوچوں اس پر

    ناروا حرف کو جو حرف روا جانتا ہے

    دل دھڑکنے کی بھی آواز نہیں آتی زیبؔ

    ایسی خاموشی کو تو کیسے صدا جانتا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے