Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

میں سن رہا ہوں جو اس نے ابھی کہا نہیں ہے

وسیم حیدر

میں سن رہا ہوں جو اس نے ابھی کہا نہیں ہے

وسیم حیدر

MORE BYوسیم حیدر

    میں سن رہا ہوں جو اس نے ابھی کہا نہیں ہے

    تو کیا یہ عشق کا ادنیٰ سا معجزہ نہیں ہے

    گھسی پٹی سی یہ تشبیہ میں نہیں لکھتا

    حسیں ہے چاند تو ہوگا وہ چاند سا نہیں ہے

    بہار آئی ہے گلشن میں پھول مہکے ہیں

    مرے نصیب کا غنچہ مگر کھلا نہیں ہے

    مجھے تو وصل بھی فرقت زدہ ہی لگ رہا تھا

    وہ میرے پاس تھا لیکن مجھے لگا نہیں ہے

    میں بے گناہی کا اپنی ثبوت کیسے دوں

    کسی بھی سمت سے کرتا مرا پھٹا نہیں ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

    بولیے