میں ترے غم میں اب نہیں ناشاد
میں ترے غم میں اب نہیں ناشاد
دے مری جاں مجھے مبارک باد
میرے دشمن نہ مجھ کو بھول سکے
ورنہ رکھتا ہے کون کس کو یاد
ہیں سبھی آدمی تو پھر یہ کیوں
آدمی کو ہے آدمی سے عناد
عشق اور زندگی کی مانگے بھیکھ
کوئی ایسی ہی پڑ گئی افتاد
حاصل عمر کیا ہے تنہائی
کیا چمن کیسا خانۂ صیاد
مأخذ:
تیری صدا کا انتظار (Pg. 90)
- مصنف: خلیل الرحمن اعظمی
-
- اشاعت: First
- ناشر: ریختہ پبلی کیشنز
- سن اشاعت: 2018
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.