مشورہ ہے یہ بہتری کے لیے
ہم بچھڑ جاتے ہیں ابھی کے لئے
پیاس لے جاتی ہے ندی کی طرف
کوئی جاتا نہیں ندی کے لئے
زندگی کی میں کر رہا تھا کلاس
بس رجسٹر میں حاضری کے لئے
آپ دیوار کہہ رہے ہیں جسے
راستہ ہے وہ چھپکلی کے لئے
قیس نے میری پیروی کی ہے
دشت و صحرا میں نوکری کے لئے
نیل سے پہلے چاند پر موجود
ایک بڑھیا تھی مخبری کے لئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.