موسم گل رنگ و نکہت چاند تارے جائیں گے
موسم گل رنگ و نکہت چاند تارے جائیں گے
آپ جائیں گے تو یہ دل کش نظارے جائیں گے
اپنا گھر روشن نہیں کرتے اجالے مانگ کر
ہم خودی کا چاند آنگن میں اتارے جائیں گے
اپنا حق لینے کا جب تک حوصلہ ہوگا نہیں
دوسروں کے سامنے دامن پسارے جائیں گے
ٹوٹ جاتے ہیں شجر آندھی میں جو جھکتے نہیں
اس کا یہ مطلب نہیں ہم جنگ ہارے جائیں گے
جو بھی جاتا ہے وہاں سیراب ہو جاتا ہے سیفؔ
ایک دن ہم بھی سمندر کے کنارے جائیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.