موت کا در ہوا ہے مجھ پر باز
زندگی بس کہ تیری عمر دراز
مجھ کو میری بہت ضرورت ہے
کر رہا ہوں میں خود کو پس انداز
دل دھڑکتا ہے تھرتھراتا ہوں
میرے اندر نہ کوئی سوز نہ ساز
اپنی مٹی پہ مار سجدۂ عشق
کھو گئی ہے جو تیری جائے نماز
شور خاموشیوں کا سنتے ہوئے
خوب زخمی ہوئی مری آواز
مأخذ:
واہمہ وجود کا (Pg. 110)
- مصنف: سالم سلیم
-
- اشاعت: 2nd
- ناشر: ریختہ پبلی کیشنز
- سن اشاعت: 2022
مأخذ:
سبھی رنگ تمہارے نکلے (Pg. 112)
- مصنف: سالم سلیم
-
- اشاعت: First
- ناشر: ریختہ پبلی کیشنز
- سن اشاعت: 2017
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.