موت منزل اگر نہیں ہوتی
موت منزل اگر نہیں ہوتی
زندگی مختصر نہیں ہوتی
دل سے نکلی ہوئی دعا یا پھر
بد دعا بے اثر نہیں ہوتی
ہو ہی جاتی ہے جانے کیوں ان بن
بات کچھ بھی مگر نہیں ہوتی
لوگ اٹھتے ہیں دوپہر کے بعد
کچھ گھروں میں سحر نہیں ہوتی
خاک ہر روز ہو رہے ہیں ہم
اور بالکل خبر نہیں ہوتی
کیا کبھی عشق مشک چھپتے ہیں
ان پہ کس کی نظر نہیں ہوتی
یاد کرتا خدا کو کون یہاں
زندگی ہی اگر نہیں ہوتی
چھوڑ جائے گی تجھ کو اے حشمتؔ
جاں کبھی معتبر نہیں ہوتی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.