میرا ہو کر بھی وہ میرا نہیں ہونے والا
میرا ہو کر بھی وہ میرا نہیں ہونے والا
وہی اندیشہ ہے پیہم اسے کھونے والا
وہ کہاں ہے جو مجھے اپنی ہنسی دیتا ہے
اپنے اشکوں سے مری پلکیں بھگونے والا
آج پھر ماں مجھے مارے گی بہت رونے پر
آج پھر گاؤں میں آیا ہے کھلونے والا
اک چٹان اور گری لو مرا بازو بھی گیا
ایک کہسار پڑا ہے ابھی ڈھونے والا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.