میرے حالات کا ہر ایک سبب جانتا ہے
خالق زیست ہے وہ نام و نسب جانتا ہے
کون سی بات پہ ناراض ہوں کس بات سے خوش
جو مرے دل میں بسا ہے وہ یہ سب جانتا ہے
جو پلٹ کر نہیں آتے وہ کہاں جاتے ہیں
ان کے جانے کا کہاں کوئی سبب جانتا ہے
اس سے پوشیدہ نہیں حال ہمارے دل کا
کیا چھپائے گا کوئی خود کو وہ سب جانتا ہے
کوئی بھی حرف ترے نام پہ آئے گا نہیں
دل محبت کے اصول اور ادب جانتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.