میرے رونے کو مری ہار ہوئی مت جانو
میرے رونے کو مری ہار ہوئی مت جانو
میں جو رو سکتا ہوں اس کو مری طاقت جانو
لوگ اس حال میں ہوتے ہیں تو ہوتے ہی نہیں
اپنا اس حال میں ہونا بھی غنیمت جانو
اس کو اس آنکھ سے دیکھو کہ پگھل جائے یہ
بت تراشو مرے پتھر کی ضرورت جانو
آپ سے کیسے بھلا کوئی محبت نہ کرے
آپ تو میری ہوس کو بھی محبت جانو
ڈوب جاؤ اب ان آئینہ صفت آنکھوں میں
جاننا تھی نہ تمہیں اپنی حقیقت جانو
- کتاب : اداس لوگوں کا ہونا بہت ضروری ہے (Pg. 55)
- Author : ترکش پردیپ
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2023)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.